اگرمگرکا کھیل شروع،پاکستان چیمپئنزٹرافی کاسیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے؟

اگرمگرکا کھیل شروع،پاکستان چیمپئنزٹرافی کاسیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے؟
کیپشن: اگرمگرکا کھیل شروع،پاکستان چیمپئنزٹرافی کاسیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے؟

ویب ڈیسک:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی   پاکستان کا سفر مشکل اور اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔

نیوزی لینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے باوجود اب بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے۔

اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلا دیش کو ہرادے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے دے لیکن پاکستان کو ٹورنامنٹ میں باؤنس بیک کرنے کیلئےغیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اس کے علاوہ پاکستان کو نیٹ رن ریٹ کو بھی نظر میں رکھنا ہوگا کیونکہ ایسا امکان ہوسکتا ہے کہ 3 ٹیمیں 2، 2  جیت کے ساتھ گروپ کا اختتام کریں تو نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہو۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ہوم ٹیم کے خلاف کیویز نے اپنا 100فیصد ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 320 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جبکہ آخری 10 اوورز میں پاکستانی بولرز کو 113 رنز پڑے۔

کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔