چیمپئنز ٹرافی؛ بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ریکارڈ قائم کردیا

چیمپئنز ٹرافی؛ بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کےلیے 229 رنز کا ہدف دے دیا، بھارت کیخلاف بنگلہ دیش کی ٹیم نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کےمطابق دبئی میں بنگلادیش کی ٹیم کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بھارتی بولرز نے ابتدا میں ہی غلط ثابت کردیا،بھارتی بولرز نے 9ویں اوور میں ہی بنگلادیش کی آدھی ٹیم کو صرف 35 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

تاہم چھٹی وکٹ پر بنگلادیشی بیٹرز توحید ہردوئے اور جاکر علی 154 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک قابل دفاع ٹوٹل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف چھٹی وکٹ  کی شراکت میں 154 رنز بڑی ’پارٹنرشپ‘ کا ریکارڈ قائم کیا۔

جاکر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو توحید نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران توحید ہردوئے پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے، اس کے باوجود انہوں نے 49ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی۔

تاہم آخری اوور میں وہ بنگلایش کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جس کے ساتھ ہی بنگلادیشی ٹیم 228 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔