چیمپئنز ٹرافی 2025، قومی کرکٹر امام الحق دبئی پہنچ گئے

چیمپئنز ٹرافی 2025، قومی کرکٹر امام الحق دبئی پہنچ گئے

ویب ڈیسک:چیمپئنز ٹرافی 2025، قومی کرکٹر امام الحق   دبئی پہنچ گئے ، امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے فخر زمان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

امام الحق نے پاکستان ٹیم کو دبئی  میں جوائن کر لیا، پاکستان ٹیم آج دبئی میں شام کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ، امام الحق کل پاکستان ٹیم کے دبئی میں ہونےوالے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان دوسرا میچ بھارت کے خلاف 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی کرکٹر امام الحق  آج دوپہر 1 بجے ائیربلیو کی پرواز PA410 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق گزشتہ رات کراچی سے لاہور پہنچے تھے۔ امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے فخر زمان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔