چیمپئنز ٹرافی ، شائقین کرکٹ کیلئے نیا پیکج متعارف،ٹکسٹس کی قیمت 1 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے

چیمپئنز ٹرافی ، شائقین کرکٹ کیلئے نیا پیکج متعارف،ٹکسٹس کی قیمت 1 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے

(ویب ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں شائقین کی دلچسپی کےلیے ٹکٹس کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی گئی ہے۔ 

شائقین کےلیے 50 ہزار درہم والا پیکیج متعارف کراویا گیا ہے۔ 4 میچز کیلئے 2 لاکھ درہم خرچ کرنا ہوں گے۔اس پیکیج کی 4انمول ٹکٹس کی قیمت ایک کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ چاروں ٹکٹس وی آئی پی سوئٹ کی ہیں۔

اس پیکج کے تحت   بھارت کے 3 میچز اور ایک سیمی فائنل دیکھنے کا موقع ملے گا۔  اس انمول پیکیج  کو  آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔لیکن ایک کسٹمر زیادہ سے زیادہ صرف 4 انمول ٹکٹس خرید سکتا ہے جس کے کیلئے اسے 2 لاکھ درہم خرچ کرنا ہونگے۔