پاک بھارت ٹاکرا:قومی اسکواڈ کراچی سے دبئی روانہ

پاک بھارت ٹاکرا:قومی اسکواڈ کراچی سے دبئی روانہ
کیپشن: پاک بھارت ٹاکرا:قومی اسکواڈ کراچی سے دبئی روانہ

ویب ڈیسک:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی سکواڈ کراچی سے دبئی  روانہ ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف سیریز کا بڑا میچ کھیلے گی۔ 

پاکستان ٹیم کل   دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 320 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جبکہ آخری 10 اوورز میں پاکستانی بولرز کو 113 رنز پڑے۔

کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔