چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان اور ساؤتھ افریقہ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ’بلی‘ کی انٹری

چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان اور ساؤتھ افریقہ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ’بلی‘ کی انٹری

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی، میچ کے دوران ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا، اسٹیڈیم میں ایک کالے رنگ کی ’ بلی‘ نے انٹری دی۔

گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسٹیڈیم میں ’ بلی‘ کی انٹری اُس وقت ہوئی جب افغانستان کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے 316 کےرنز کا تعاقب کررہی تھی۔

بلی کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤںٹ پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کالے رنگ کی بلی میچ کے دوران گراؤنڈ میں ٹہلنے نکل آئی، بلی کو باہر بھگانے کے لئے ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر’کاگیسو ربادا‘ نے اُس کی طرف دوڑ لگائی۔

جنوبی  افریقہ کے کھلاڑی کو اپنی طرف آتا دیکھا کر  بلی نے فوراً گراؤنڈ سے باہر چلی گئی، بلی کے اس طرح اچانک گراؤنڈ میں داخل ہونے پر کمنٹیٹرز بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔