(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔
بھارت کے شبمن گل ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن ہے۔
بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آ گئے ، نیوزی لینڈ کے ول ینگ 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے، انگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آ گئے۔
فخر زمان تین درجے تنزلی کے بعد 18 ویں اور محمد رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے۔
ون ڈے پولنگ رینکنگ:
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر برقرار ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں پانچ درجے تنزلی 9 ویں نمبر پر چلے گئے ۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے، ایڈم زمپا کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ:
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل 26 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے۔