پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رواں ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔  چیمپئنز ٹرافی میں اب تک 11 سنچریاں بن چکی ہیں۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے 2002 اور 2017 ایڈیشن میں دس سنچریاں بنی تھیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور انگلینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں نے سنچری بنائی۔   آسٹریلیا، جنوبی آفریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ایک، ایک کھلاڑی نے سنچری اسکور کی۔

Watch Live Public News