دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکےکی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکےکی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری
کیپشن: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکےکی ابتدائی رپورٹ اور خودکش حملہ آور کی تصویر جاری

ویب ڈیسک:دارالعلوم حقانیہ میں ہوئے خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو موصول رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ سی ٹی ڈی نے حملہ آور کی شناخت کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب موجود تھا، مولانا حامد الحق نماز پڑھ کر نکلے تو حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا، دھماکا جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوا جو کہ خود کش تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، جبکہ ٹارگٹ مولانا حامد الحق ہی تھے۔

سی ٹی ڈی نے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی ہے اور حملہ آور کی سر کٹی تصویر کی شناخت پر انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا نام، ولدیت اور سکونت سے متعلق معلومات سی ٹی ڈی کو دیں، جس پر انعام دیا جائے گا، اطلاع 0919212591 اور 03159135456 پر دے سکتے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کی شناخت دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News