ویب ڈیسک: کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی جاری کردی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے جبکہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2کروڑ سے 30 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہناہےکہ مطلوبہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کو کرم حملوں میں مطلوب ہیں۔