جاتی سردی کو بریک لگ گئی،ملک بھر میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری

جاتی سردی کو بریک لگ گئی،ملک بھر میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری
کیپشن: بادلوں کی پھر انٹری، ملک بھر میں میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری

ویب ڈیسک:  ملک بھر بارشوں کا نیا سپیل جاری ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، اوکاڑہ، ملتان، حافظ آباد، ہری پور، حسن ابدال، جھنگ، کندیاں، چنیوٹ میں بھی بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاوالدین ،گجرات، شیخوپورہ اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں وقفے وقفے  سے بارش برفباری کی توقع ہے۔

ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ وسطی پنجاب  اور  شمال مشرقی   بلوچستان میں چند مقامات پر   آندھی  اور  گرج چمک کے ساتھ   بارش اورپہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پشاور میں آج مطلع ابرالود رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیاگیا اور بارش کے بعد صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سردر ہوگیا ہے۔گزشتہ 24 کے دوران 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،صوبے میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 47 ملی میٹر ،جبکہ سب سے زیادہ برفباری کالام 13، مالم جبہ 9 اور چترال میں 5 انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  صوبے بھر میں بارش کا امکان ہیں،پشاور کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجے حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صوبے بھر میں 4 مارچ تک بارشں متوقع ہے اور صوبے بھر میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے،بالائی اضلاع میں مزید بارش کے ساتھ برفباری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  چند مقامات پر درمیا نی سے شدید   بارش  کا امکان ہے جبکہ  بعض مقامات پر  ژالہ باری  بھی ہو  سکتی ہےچترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،  میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  سے بارش اور برفباری اور چند مقامات پر موسلادھار بارش شدید برفباری کا امکان  ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پیر چناسی، مکڑ اور گنجا پہاڑ پر برفباری سے نظارے حسین ہوگئے، برف باری کے باعث سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں آج شام تک بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں بند رہنے کا خدشہ ہے۔

برفباری کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ کالام اور ملحقہ دیہات میں برف باری کا سلسلہ رات سے جاری  ہے،کالام میں اب تک ایک فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے،لائیکوٹ ۔ پلو گاہ اور اسریت میں بھی برف باری جاری  ہے جبکہ مینگورہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ  کا کہناہے کہ کالام اور مالم جبہ جانے والی سڑکیں کھلی ہے،کالام اور مالم جبہ جانے والے سیاح سنو چین کا استعمال ضرور کریں۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ،کان مہترزی میں  آج صبح سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ برفباری سے  پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، برفباری ژوپ،ڈیرہ اسماعیل خان،قومی شاہراھ ٹریفک کیلئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برفباری کا سلسلہ مسلم باغ کنچوغ میں بھی جاری ہے۔

سکردو/ برفباری

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ سکردو بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،سکردو شہر میں ایک انچ جبکہ پہاڑوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، برفباری سے پہاڑی علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر  ہے۔موسم خراب ہونے کے  باعث قومی ایر لائن کی  اسلام آباد سے سکردو پرواز منسوخ  کردی گئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،انتظامیہ کی جانب سے مسافراور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے 

پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور کل سے شروع ہونے والے برفباری کے سلسلے میں اب تک تین انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق مری میں تین انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جدید مشنری کی مدد سے مری کی شاہراہوں پر موجود برف کو ہٹایا جا رہا ہے اور علاقے کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر مشینری اور سٹاف موجود ہے۔

برفباری اور سرد موسم کے باعث سیاحوں کے آمد کے لیے مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری موسم کی صورت حال کا جائزہ لے کر سفر پر نکلیں۔

Watch Live Public News