گداگری میں ڈی پورٹ شخص کی دوبارہ سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام

گداگری میں ڈی پورٹ شخص کی دوبارہ سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام
کیپشن: گداگری میں ڈی پورٹ شخص کی دوبارہ سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: گداگری کی وجہ سے ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو دوبارہ سعودی عرب جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر الہاندو پنہور کو امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل تھا، الہاندو پنہور سال 2019ء میں عمرہ ویزا پر سعودی عرب گیا تھا۔

مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہا ہے، پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا تھا، گداگری پر ملزم کو جون 2023ء میں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ گداگری میں ملوث ہونے پر مسافر کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

مسافر نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے میں دوبارہ ویزا اور ٹکٹ ایجنٹ عبدالشکور سے لیا، ایجنٹ نے مسافر کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والی 3 گداگر خواتین کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں خواتین کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ سعودی عرب سے واپسی پر مشکوک ٹریول ہسٹری دیکھ کر تفتیش کی گئی، خواتین عمرے کے بجائے سعودی عرب میں گداگری کرتی رہیں۔ایف آئی اے کے مطابق خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے ہے۔

Watch Live Public News