(ویب ڈیسک ) کراچی میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر زخمی ہے۔
ریسکیو کے مطابق عائشہ منزل نجی اسپتال کے قریب بس کی ٹکر سے بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ان کا شوہر زخمی ہوگیا، جاں بحق خاتون کی شناخت بشریٰ اور زخمی شوہر کی شناخت دولال کے نام سے ہوئی۔
مشتعل افراد نےموٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی بس کو آگ لگادی ہے۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔