پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی جانب سے 5ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ سیاسی قیدیوں کی فہرست میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان  کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  حکومتی مذکرات کمیٹی سے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نومئی اور26نومبر کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن  کے قیام کے مطالبات سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پی ٹی آئی مطالبہ کرے گی کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز پر مشتمل ہو۔

Watch Live Public News