جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی

جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی

 ویب ڈیسک:چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی، جبکہ اجلاس میں رولز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کچھ رولز میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے نئے ایڈیشنل ججز کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی امیدوار کی انٹیلیجنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کرےگا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لیے 3 نام زیر غور آئیں گے۔

ڈرافٹ کے مطابق سینیئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج تعیناتی کے لیے ہائیکورٹ سے 5 نام آیا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی توسیع کے ایجنڈے پر دوسرا اجلاس شروع ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
 

Watch Live Public News