(ویب ڈیسک ) پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے وہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جسے کوئی بھی کھلاڑی اپنے نام نہ کرنا چاہے۔
پاکستانی کھلاڑی عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ عبد اللہ شفیق نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ، وہ 1 سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی بن گئے ہیں ۔ عبد اللہ شفیق سال 2024 میں 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔تاہم اس سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو 1 سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔