ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے ہنرچ کلاس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہنرچ کلاسن نےپاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آوٹ ہونے پر غصے میں آ کر وکٹ کو لات ماری تھی جس پر ایمپائرز کی جانب سے ایکشن لیا گیا ۔
آئی سی سی نے کلاسن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنائی ہے ۔

اسی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے ساتھ بھی جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-0 سے جیت لی ہے تاہم تیسرا میچ 22دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔