دوسرا ون ڈے : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک )   پاکستان  نے دوسرے ون ڈے میچ میں   جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دے دیا ۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے  329 رنز  بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ بابر اعظم نے 73  اور کامران غلام نے  32 گیندوں پر 63 رنز اسکو کیے۔سلمان علی آغا 33،صائم ایوب 25، عبداللہ شفیق صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مفاکا نے 4، مارکو یانسن نے 3  وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News