دانش منیر:(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا پنجاب حکومت نے 2022 میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا۔
بورڈ آف ریونیو نے پانچ اضلاع کی منظوری کے 10 ڈویژن اور اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا پنجاب حکومت نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیاگیا،جس کے بعد اب گجرات ڈویژن میں مندی بہاولدین ، وزیر آباد اور حافظہ آباد شامل ہوگیے جبکہ پنجاب میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، اور تلہ گنگ بطور نئے اضلاع تسلیم کرلیے گئے جس کے بعد اب گجرات کو شامل کرنے ڈویژن کی تعداد دس ہوگئی اور صوبہ میں پانچ اضلاع میں اضافے سے تعداد 41 ہوگئی ،اوع تحصیلوں کی تعداد 151 ہوگئی جبکہ لاہور صوبہ پنجاب کی سب سے زیادہ 10 تحصلیوں والا ضلع بن گیا یاد رہے پروز الہی کے بطور وزیر اعلی پنجاب گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا گیا جس کو حمزہ شہباز کی پنجاب گورنمنٹ نےواپس لے لیا تھا جس کو باقاعدہ طور پر بحال کردیا گیا ہے