مجھ پرموٹرسائیکل چوری،ATMکارڈ چھیننےکامقدمہ درج کیا گیا:صنم جاوید

مجھ پرموٹرسائیکل چوری،ATMکارڈ چھیننےکامقدمہ درج کیا گیا:صنم جاوید
کیپشن: مجھ پرموٹرسائیکل چوری،ATMکارڈ چھیننےکامقدمہ درج کیا گیا:صنم جاوید

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹرسائیکل چوری، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرلے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمیں احتجاج کر کے احتجاج کی عادت ہوگئی ہے، ہم جیل سے باہر آکر بھی جیل میں ہیں۔ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی مرتبہ انہیں ٹکر دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں بسوں پر تصویریں لگا دینے سے بی بی کی کارکردگی ثابت نہیں ہوتی۔

Watch Live Public News