9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان، علی امین، شاہ محمود کی بریت کی درخواست خارج

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان، علی امین، شاہ محمود کی بریت کی درخواست خارج

(ویب ڈیسک )  9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی، علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 12 ملزمان کی درخواست بریت کی سماعت ہوئی۔ 

عدالت کی جانب سے  بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔اس کے علاوہ  شبلی فراز، شہر یار آفریدی، فواد چودھری، کنول شوذب اور عمر تنویر بٹ کی درخواست بریت بھی خارج کر دی گئی ہے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست بریت کے خلاف دلائل دیے۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اور فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت نے کہا فرد جرم عائد ہونے کے بعد بریت کی درخواستیں غیرموثر ہیں۔

عدالت نے 4 ملزمان کے دستاویزات نامکمل ہونے پر بیرون ملک جانے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

Watch Live Public News