کچے میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کیلئے الاؤنس کی منظوری

کچے میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کیلئے الاؤنس کی منظوری

ویب ڈیسک:وزیر اعلی نے کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظورکرلیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی۔

کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر تعینات پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،رحیم یار خان کی 42 پولیس چوکیوں، 03 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونگے،راجن پور کی 15 پولیس چوکیوں، 04 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونگے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔

تھانہ ماچھکہ، بھونگ، کوٹ سبزل، رجھان، شاہ والی، بنگلہ اچھا، تھانہ سونمیانی اور منسلک چوکیوں کے افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں۔

Watch Live Public News