ویب ڈیسک: (محمدساجد)سوشل میڈیا پر ایسے ایسے مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز اپلوڈ کی جارہی ہیں کہ دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آتے ہیں ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں شوہر نے اپنی اہلیہ کی ساتھ اُس کے بوائے فرینڈ سے کروا دی۔
تفصیلات کےمطابق ایسے واقعات کی ویڈیوز اکثر بھارت سے شیئر کی جارہی ہیں جہاں شادی یا کسی خاص پروگرام پر کوئی نہ کوئی ایسی ویڈیو ضرور دیکھنے کو ملتی ہے جس پر یا تو صارفین افسوس کرتے ہیں یا پھر اپنی ہنسی کو روک نہیں پاتے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوہرنےاپنی بیوی کی شادی اُس کے بوائے فرینڈ سے کرا دی کیونکہ دونوں کے درمیان قائم ہونے والے ناجائز تعلقات کے بارے وہ جان چکا تھا, ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جیوتی رانی نامی خاتون اپنے بوائے فرینڈ برجیش سے شادی کررہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جیوتی اور انیل تین بچوں کے والدین ہیں جبکہ اس کے بوائے فرینڈ انیل کے دو بچے ہیں،
بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی اور اس کا بوائے فرینڈ ایک دوسرے سے چھپ کر ملتے تھے یہاں تک کہ ایک دن اس کے شوہر نے دونوں کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا،بعد ازاں شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ اہلیہ کی شادی اُس کے بوائے فرینڈ سے کرا دے گا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ برجیش اپنی ہونے والی دلہن جیوتی کے ماتھے پر سندھور لگا رہا ہے، جیوتی اور انیل کی شادی کو 12 سال بیت چکے تھے اور اب اُس کی پسند کی شادی برجیش کے ساتھ ہوئی۔