جماعت اسلامی کا کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان 

جماعت اسلامی کا کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی نےکراچی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   جماعت اسلامی  نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف 24 مقامات مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ برنس روڈ پر کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے، دیگر قائدین اپنے اپنے علاقوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔

کراچی کی انتہائی اہم شاہراہ شارع فیصل پر بھی احتجاج کیا جائے گا، کالا پل، کورنگی کراسنگ، مین سپر ہائی وے، ناظم آباد نمبر7 اور مین نیشنل ہائی وے پر بھی احتجاج ہوگا، پاؤر ہاؤس چورنگی، پانچ نمبر اورنگی، بنارس چوک اور واٹر پمپ پر بھی مظاہرہ ہوگا، مین حب ریور روڈ، ڈالمن مال نزد حیدری اور جوہر موڑ پر بھی احتجاج ہوگا۔

جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہوں گی۔

Watch Live Public News