لڑکی نے چھت پر کونسے گانے پرڈانس کیا؟ ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

لڑکی نے چھت پر کونسے گانے پرڈانس کیا؟ ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

ویب ڈیسک:(محمدساجد) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو مقبول ہوگئی، بالی ووڈ کی 2006 میں ریلیز ہونے والی میگا سٹار عامر خان کی فلم ’فنا‘ کے مشہور گانے’ چاند سفارش‘ پر لڑکی نے رقص کیا، ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے ڈانس کی تعریف کی گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی چھت پر رقص کررہی ہے اور میوزک کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹیپس ملارہی ہے، اس کلپ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ چھت پر ایک پرندے کو اس طرح بیٹھا دیکھا گیا جیسے وہ بھی لڑکی کے ڈانس کی تعریف کررہا ہو۔

لڑکی نےویڈیو کی سکرین پر لکھا کہ’ جب میں رقص کررہی تھی تو اس ڈانس کلپ کو صرف اس لئے پوسٹ کررہی ہوں کیو نکہ میرے پاس ایک پیار سا معین ہے‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی لڑکی کے اس رقص کی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے اور کمنٹ سیکشن میں پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News