ویب ڈیسک:تمام پاکستانی لڑکوں نے یونان میں پناہ کی درخواست جمع کرا دی، حادثے میں جاں حق 5 پاکستانیوں کی میتیں آج ایتھنز منتقل کردی گئیں، ڈیڈ باڈیز کو اگلے ہفتے ایتھنز سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
یونان کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے کم عمر لڑکوں نےتہلکہ خیز انکشافات کئے، دل دہلا دینے والے حادثے کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے کہا کہ 55 گھنٹے مسلسل زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے،لیبیا سے یونان تک موت کا کھیل آنکھوں سے دیکھا۔
کم عمر بچوں نے مزید کہا کہ نصیحت کرتے ہیں کہ بیرون ممالک جانے کیلئے کبھی بھی غیر قانونی راستہ اختیار نہ کریں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل یونانی جزیرہ غاودوس، کریتی میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی کے ڈوبنے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے کوسٹ گارڈ کا آپریشن جاری ہے۔
یونان کے جنوبی جزیرے کریتی کے قریب تین کشتیاں الٹنے سے پانچ تارکین وطن جاں بحق اور 40 لاپتا ہوگئے تھے، جبکہ 39 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔