(ویب ڈیسک پنجاب اسمبلی نے کم عمر بچوں کے تحفظ کے پیش نظر 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی بہترین جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کو یقینی بنانا اور ان کا تحفظ کرنا ریاست کی بنیادی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود غیر اخلاقی اور نامناسب مواد بچوں کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کر رہا ہے، جس سے وہ ذہنی دباؤ (Depression) اور دیگر سنگین نفسیاتی و معاشرتی خطرات کا شکار ہو رہے ہیں۔