سیکیورٹی فورسز نے کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: وزیر داخلہ بلوچستان

سیکیورٹی فورسز نے کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: وزیر داخلہ بلوچستان
کیپشن: سیکیورٹی فورسز نے کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: وزیر داخلہ بلوچستان

ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا کالعدم بی ایل اے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پریس کانفرنس میں ضیاء لانگو نے کہا کہ جنوبی بلوچستان میں 16 سالہ زینب اور 12 سالہ فاطمہ کو مبینہ طور پر ورغلا کر ایک گروہ کے ساتھ شامل کیا گیا اور تقریباً 40 روز تک حراست میں رکھا گیا، جہاں انہیں خودکش حملے کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی گئی۔

صوبائی وزیر کے مطابق دونوں بچیوں کو مکران سے ساتھ ملایا گیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تنظیم سے وابستہ افراد نے زینب کے شوہر سمیت اس کے خاندان کے متعدد افراد کو قتل کیا، جبکہ تنظیم کے ساتھ کام کرنے سے انکار پر ایک شخص کو بھی قتل کیا گیا۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں اور متعدد حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ بچیوں کی صحت اور تعلیم سمیت بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News