ویب ڈیسک: لاہور میں غالب مارکیٹ کے علاقہ میں نجی کالج کے طالب علم پر تشدد،انس نامی طالب علم کو نجی یونیورسٹی کے طلباء نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، گلبرگ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم کے چچا کے بیان پر درج کیا گیا، ویڈیو میں چار ملزمان کو نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اندراج مقدمہ کے ںعد پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔