(ویب ڈیسک ) بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دولہا خودکشی کی کوشش کرنے والی اپنی نئی نویلی دلہن کو جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا وکرم ملازمت کے سلسلے میں بنگلورو میں قیام پذیر تھا جہاں اس کی ملاقات رابعہ نامی لڑکی سے ہوئی۔دونوں کی شادی 4 دسمبر کو ہوئی تاہم بہت جلد دونوں کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔
دونوں بنگلورو چھوڑ کر حیدر آباد منتقل ہو گئے لیکن ان کے درمیان جھگڑے ہوتے رہے۔
ایک دن رابعہ نے دلبرداشتہ ہوکر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی طبیعت بگڑ گئی۔لیکن وکرم نے اسے ہسپتال پہنچانے کی بجائے ملوگومنڈل کے ون ٹی مامڑی جنگل میں چھوڑ کر کہیں فرار ہوگیا۔
جنگل کے پاس رہنے والے لوگوں نے معاملہ علم میں آنے پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی اور رابعہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے دلہن کے اہل خانہ سے رابطی کر کے ان کو اطلاع دی۔