ویب ڈیسک: مودی سرکار کے ظلم و ستم سے کسان بھی محفوظ نہیں، دہلی کی جانب پیدل مارچ کرنے والے کسانوں پر پولیس ٹوٹ پڑی، لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے کئی کسان زخمی ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا،حالات کشیدہ ہونے پر ضلع امبالا میں تمام سکولز اور کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس نو دسمبر تک بند کر دی گئی، پولیس سے تصادم ہریانہ اور نوئیڈا کے دہلی بارڈرز پر ہوا ۔
شمبھو بارڈر پر کسانوں نے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی تو آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور وحشیانہ تشدد کیا گیا،نوئیڈا میں درجنوں احتجاجی کسانوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے وحشیانہ جبر کے بعد پیدل مارچ کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت دی جائے، قرضوں کی معافی اور بجلی کی قیمت نہ بڑھائی جائے، 2021 میں تشدد سے متاثرہ کسانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔