فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘97ویں آسکرز  کیلئے شارٹ لسٹ

فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘97ویں آسکرز  کیلئے شارٹ لسٹ

(ویب ڈیسک )   فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘97 ویں   آسکرز کے لیے شارٹ لسٹ کر لی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق فلسطین کے خلاف اسرائیلی جنگ پر مبنی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ کو 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز 2025ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

یہ فلم فلسطینی فلم سازوں کی تیار کردہ 22 مختصر فلموں پر مشتمل ہے، جس میں غزہ کے باشندوں کی روزمرہ کی زندگی اور انہیں درپیش چیلنجز کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس فلم کو فلسطینی ڈائریکٹر رشید مشہراوی  کی جانب سے  یکجا کیا گیا ہے۔

فلم میں شامل مختصر کہانیوں کے علاوہ علا دامو کی ’24 آورز‘ بھی شامل ہے،جو ان کے دوست مصعب النادی کے ایک دن کے تجربات کو دستاویزی شکل میں پیش کرتی ہے۔

اس دن مصعب 3 اسرائیلی فضائی حملوں سے بچ نکلے تھے، تاہم نام نہاد محفوظ علاقوں میں پناہ لینے کے باوجود وہ ملبے تلے دب گئے تھے۔

یہ بات واضح رہے کہ آسکرز کی جانب سے جنوری 2025ء میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Watch Live Public News