چین کے خلابازوں کی خلا میں 9 گھنٹے چہل قدمی، امریکی  ریکارڈ توڑ دیا

chinese space shippers breaks us record
کیپشن: chinese space shippers breaks us record
سورس: google

ویب ڈیسک :چینی خلائی جہاز شینزو 19 اسپیس فلائٹ کے عملے Cai Xuzhe اور Song Lingdong نے  خلا میں  نو گھنٹے کی ماورائی چہل قدمی کرکےامریکی ریکارڈ توڑ دیا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق بیجنگ کے اسٹینڈرڈ ٹائم رات دس بجے تک  عملے کے دوارکان  9 گھنٹے  خلا میں رہنے کے بعد  کامیابی سے خلائی جہاز شینزو میں بخیریت واپس پہنچ گئے ہیں

ناسا کے مطابق، آٹھ گھنٹے اور 56 منٹ کا پچھلا ریکارڈ 12 مارچ 2001 کو امریکی خلاباز جیمز ووس اور سوسن ہیلمس نے قائم کیا تھا۔

 یادرہے چین  اس وقت خلاء میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر  پرفارم کررہا ہے اس سے پہلے یہ ایک ایسا ڈومین تھی  جس میں امریکا ،روس اور بھارت  تیزی سے نہ صرف سائنسی فائدے کے لیے بلکہ وسائل اور قومی سلامتی  کے حوالے سے ترقی کررہے تھے۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے حالیہ برسوں میں تیزی سے پیچیدہ روبوٹک قمری مشنوں کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے، جس میں اس سال کے شروع میں چاند کے دور سے چاند کے نمونوں کی پہلی بار واپسی بھی شامل ہے۔

چین چاند پر اترنے کے لیے امریکا کے بعد دوسرا ملک بننے کے لیے  بھی کوشش کررہا ہے  اور اس نے مشن کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے اسپیس سوٹ کی نقاب کشائی کی ہے، جو 2030 تک مکمل ہونے والا ہے۔

Watch Live Public News