پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پنجاب بھر کے کالجز میں  بھی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز اب 20 کی بجائے 23 دسمبر سے ہوگا۔ 

اسی طرح تعطیلات کا اختتام 10 جنوری 2025 کو ہوگا تاہم 11 اور 12 جنوری کو ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے تعلیمی ادارے 13 جنوری کو تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کےتعلیمی اداروں میں 20 دسمبر 2024 سے 12 جنوری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

پنجاب بھر کے کالجز میں بھی بھی سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان:

پنجاب بھر کے کالجز میں بھی سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز میں 24 دسمبر سے چھٹیاں ہوں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز کی چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز کی چھٹیاں 5 جنوری تک ہوں گی۔سرکاری و نجی کالجز 6 جنوری سے کھلیں گے۔کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام کی معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی۔تمام امتحانات بھی جامعات اور بورڈز کے مطابق جاری رہیں گے۔

Watch Live Public News