سول نافرمانی کی تحریک کیوں موخرہوئی؟اگلاوزیراعظم کون؟لطیف کھوسہ کےاہم انکشافات

 سول نافرمانی کی تحریک کیوں موخرہوئی؟اگلاوزیراعظم کون؟لطیف کھوسہ کےاہم انکشافات
کیپشن: سول نافرمانی کی تحریک کیوں موخرہوئی؟اگلاوزیراعظم کون؟لطیف کھوسہ اہم انکشافات کردیئے

ویب ڈیسک:   لطیف کھوسہ نےکہا ہے کہ  اگر باقی لوگ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو بلاول بے نظیر کا بیٹا ہے وہ بھی بن سکتا ہے،شہید بے نظیر بھٹو بھی کہتی تھی لڑو گے لڑیں گے مرو گے مریں گے،بدقسمتی سے پیپلز پارٹی اب ن لیگ کی بی ٹیم بن گئی ہے،مزید کہا کہ مولانا سے 26 ویں آئینی ترمیم پاس کروائی گئی لیکن ان کا بل مسترد کردیا گیا، مولانا نے بھی اب کہا ہے کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سینئر سیاستدان ہیں،وہ ہر ایک سے اپنا کام لینا جانتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ بھی ہمیشہ جب آنکھ دکھاتے ہیں تو پھر قریب بھی ہو جاتے ہیں،پیپلز پارٹی نے اس وقت جو مولانا کے ساتھ کیا سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سے 26 ویں آئینی ترمیم پاس کروائی گئی لیکن ان کا بل مسترد کردیا گیا، مولانا نے بھی اب کہا ہے کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا،بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ باہر سے چل رہا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سول نافرمانی کی تحریک ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اچکزئی کی بات مانی ورنہ اب تک سول نافرمانی کی تحریک شروع ہوچکی ہوتی،مذاکرات کیلئے جب ہم نے کمیٹی بنائی تو اب حکومت مذاق اڑاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو بالکل وزیر اعظم بن سکتے ہیں اگر باقی لوگ بن سکتے ہیں تو بلاول بے نظیر کا بیٹا ہے وہ بھی بن سکتا ہے،اگر بلاول عوامی سیاست کرے تو اچھا ہوگا ورنہ پاور پالیٹکس تو پھر بیساکھیوں پر آنا ہوتا ہے، بھٹو لوگوں کے جم غفیر اور  طاقت سے آئے تھے،شہید بے نظیر بھٹو بھی کہتی تھی لڑو گے لڑیں گے مرو گے مریں گے،بدقسمتی سے پیپلز پارٹی اب ن لیگ کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

Watch Live Public News