عمران خان کی تصویر اور بیان پر غیراعلانیہ پابندی لگی ہے،فیصل چودھری

عمران خان کی تصویر اور بیان پر غیراعلانیہ پابندی لگی ہے،فیصل چودھری
کیپشن: عمران خان کی تصویر اور بیان پر غیراعلانیہ پابندی لگی ہے،فیصل چودھری

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی تصویر اور بیان پر غیراعلانیہ پابندی لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر اور بیان پر غیر اعلانیہ پابندی لگی ہے۔ ہمارا میڈیا اور جیل اتھارٹیز قاصر ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی شخصیت کی شبیہ بھی آجائے تو بھی برداشت نہیں ہوتی۔ 

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھے آج انکو 500 دن ہوگئے۔ خان صاحب جیل میں ہیں مگر انکا خوف  نہیں اترا۔ ہم نے ساتویں مرتبہ درخواست کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے۔ لیکن جیل حکام اور الیکشن کمیشن ان سے ڈرے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News