ہوشیار۔۔خبردار۔۔!اب بھیک دینے والوں کیخلاف پرچہ درج ہوگا

ہوشیار۔۔خبردار۔۔!اب بھیک دینے والوں کیخلاف پرچہ درج ہوگا
کیپشن: ہوشیار۔۔خبردار۔۔!اب بھیک دینے والوں کیخلاف پرچہ درج ہوگا

ویب ڈیسک: (جوادملک)نئے سال سے نیا قانون نافذ۔۔۔ گداگری کے خلاف مہم میں اکثر بھکاریوں کیخلاف کارروائی ہوتی ہے مگر اب بھیک دینے والوں کے خلاف پرچہ درج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی شہر اندور میں یکم جنوری 2025 سے فقیروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر کو  گداگروں سے پاک کرنے کے لئے  مہم کا آغاز کردیا ہے اگر کوئی شخص یکم جنوری سے بھیک دیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  کلکٹر اندور اشییش سنگھ نے  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں  پہلےسے ہی بھیک مانگنے پر پابندی عائد تھی تاہم دیکھا گیا کہ اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ بھکاریوں کے خلاف پرچے دیئے گئے مگر ان کا طاقتورمافیا گھنٹوں میں ان کی ضمانت کروا لیتا تھا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھیک دینے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے  اگر کوئی شخص یکم جنوری کے بعد بھیک دیتے ہوئے پایا گیا، تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ  کےمطابق کئی بھیک مانگنے والے گروہوں کا  انکشاف ہوا ہے بھکاریوں کا دوبارہ آبادکاری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

یادرہے وفاقی وزارتِ سماجی انصاف و انسانی حقوق نے اندور سمیت  بھارت کے 10 شہروں میں بھکاریوں سے آزاد کرنے کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر