شوہر نے بیوی سے لڑائی کے دوران 6 ماہ کی بچی کو6ویں منزل سے نیچے گرادیا

شوہر نے بیوی سے لڑائی کے دوران 6 ماہ کی بچی کو6ویں منزل سے نیچے گرادیا
کیپشن: شوہر نے بیوی سے لڑائی کے دوران 6 ماہ کی بچی کو6ویں منزل سے نیچے گرادیا

ویب ڈیسک: چین کے ایک شخص کو اپنی چھ مہینے کی بیٹی کو کھڑکی سے باہر پھینکنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بچی کی کھڑکی سے گرنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق، والد کا نام ژاؤ تھا ، جب اس نے بیٹی کو چھٹی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینکا تو وہ شراب کے نشے میں تھا۔ بچی کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے کی عدالت نے بچی کے والد کو قتل کی کوشش کے بجائے غفلت کی وجہ سے قتل کا مجرم قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ژاؤ نے اپنے بیوی اور بیٹی کے ساتھ کھانے کے دوران کچھ شراب پی تھی اور وہ نشے میں گھر واپس آیا تھا۔ اس کی بیوی نے روتی ہوئی بیٹی کو ژاؤ کے پاس چھوڑا تاکہ وہ کچھ گھریلو کام کرے۔ جب ژاؤ نے بچی کی رونے کی آوازوں کو نظر انداز کیا تو اس کی بیوی نے اس کی غفلت پر غصہ ظاہر کیا۔ اس پر دونوں میں بحث شروع ہوگئی اور ژاؤ نے بچی کو گود میں اُٹھایا اور کھڑکی کی طرف بڑھا۔

بحث کے دوران بچی کو پیار سے آرام دینے کے لیے ژاؤ نے اسے آگے پیچھے جھولا دینے کی کوشش کی اور نشے کی حالت میں اس نے بے دھیانی سے بچی کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ ژاؤ نے کہا کہ اس کے ہاتھ پھسل گئے تھے کیونکہ وہ نشے میں اور جذباتی طور پر غصے میں تھا۔

Watch Live Public News