شادی، 7 بچوں کی ایک ہی دن پیدائش، پاکستانی خاندان نے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

شادی، 7 بچوں کی ایک ہی دن پیدائش، پاکستانی خاندان نے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

(ویب ڈیسک )   پاکستانی خاندان نے شادی اور 7 بچوں کی پیدائش ایک ہی دن ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے 3 عالمی ریکارڈ  اپنے نام کر کے انوکھی مثال قائم کردی ہے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ٹیچر  امیر آزاد منگی کی پیدائش،   شادی ، اہلیہ کی پیدائش اور 7 بچوں کی پیدائش سمیت سب 1 اگست کو ہوئی۔ سب گھر والے اب  سالگرہ ایک ہی کیک پر مناتے ہیں۔

امیر آزاد منگی  نے حکومت سے شکوہ کیا ہے کہ  3عالمی ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود حکومتی سطح پر ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے لاڑکانہ کے ممتاز اسکاؤٹ لیڈر نثار مغیری کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اعزازات کا شہر رہا ہے، خواہ سیاسی ہو یا سماجی ہو، ماضی میں بھی لاڑکانہ نے عالمی اعزازات حاصل کیے ہیں جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی اسلامی بلاک کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم سمیت بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں۔

Watch Live Public News