کوئی دوسراراستہ نہیں ہوگا تب سول نافرمانی شروع ہو گی: شیر افضل مروت

کوئی دوسراراستہ نہیں ہوگا تب سول نافرمانی شروع ہو گی: شیر افضل مروت
کیپشن: کوئی دوسراراستہ نہیں ہوگا تب سول نافرمانی شروع ہو گی: شیر افضل مروت

ویب ڈیسک:   شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ  حکومت کے ساتھ 25 نومبر تک مذاکرات ہورہے تھے، پھر تعطل کا شکار ہوئے،ہمارا مطالبہ ہے ریاست ہمارے شہید کارکنوں کا خون بہا ادا کرے، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا،کوئی دوسرا راستہ نہیں ہو گا تب سول نافرمانی شروع ہو گی۔

تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی سنگینی روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے،ملک میں سیاسی عدم استحکام اور بدامنی کا ماحول ہے،سیاست کے نام پر ناٹک رچایا گیا ہے،روزانہ عدالتوں کے چکر کاٹتے ہیں،اسمبلی میں طعنہ زنیاں ہوتی ہیں،سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہوتا ہے،اس غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت کے ساتھ 25 نومبر تک مذاکرات ہورہے تھے، پھر تعطل کا شکار ہوئے،ہمارا مطالبہ ہے ریاست ہمارے شہید کارکنوں کا خون بہا ادا کرے،پی ٹی آئی میں اختلافات کی باتیں من گھڑت ہے،میرے خلاف خیبرپختونخوا میں 16 کیسز درج ہوئے ہیں،میری جیسی حالت پی ٹی آئی کے ہر ایم این اے کی ہے،24 نومبر کا احتجاج کامیاب احتجاج تھاہ

شیر افضل مروت  نے مزید کہا کہ 2 ہزار دن بھی بیٹھے ہوتے ، اتنا ردعمل نہیں آتا جتنا کہ حکومت کی بربریت پر آیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News