41 فیصد نوجوان امریکی شہری یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی او کا قتل جائز سمجھتے ہیں ، سروے

41 فیصد نوجوان امریکی شہری یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی او کا قتل جائز سمجھتے ہیں ، سروے

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) امریکا میں کرائے جانے والے ایک پول کے مطابق 30 سال سے کم عمر 41 فیصد بالغ امریکی شہری مینجیانی کے ہاتھوں یونائیٹڈ ہیلتھ کئیر کے سی او برائن تھامسن کا قتل جائز سمجھتے ہیں ۔

 یادرہے نیویارک میں 4 دسمبر کو یونائیٹڈ ہیلتھ کئیر کے سی ای او گولی مار کرہلاک کردیا گیا تھا اور اس کے مبینہ قاتل لیوجی مینجیانی پرآج 18 دسمبر کو نیویارک کی عدالت میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔

  سروے کے مطابق 40 فیصد بالغ نوجوان امریکیوں کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے ۔

 یہ سروے اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کمپنیوں اور امریکا کے ہیلتھ کئیر نظام پر امریکی عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اور وہ اس پر باقاعدہ طیش میں ہیں ۔

ایمرسن کالج پولنگ کے سروے میں پایا گیا کہ تمام جواب  دیتے والے افراد کی اکثریت یعنی 68 فیصد نے تھامسن  کے قاتل کو مسترد کیا ہے اور اس کے خیالات کو ناقابل قبول قراردیا ہے۔

تاہم 18-29 سال کی عمر کے 24 فیصد لوگوں نے اسے "کسی حد تک  جائز قرار دیا اور  اور اس گروپ کے 17 فیصد نوجوانوں کے نزدیک یہ بالکل ٹھیک تھا۔

ایمرسن کالج پولنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپینسر کمبال نے کہا کہ 22 فیصد ڈیموکریٹس  نے قتل  جائز جبکہ 16 فیصد  نے کوئی جواب نہیں دیا  اور 12 فیصد ریپبلکن نے  اسے غلط کہا۔

 انہوں نے کہا مجموعی نتائج  کی روشنی  سب سے کم عمر ووٹروں کے درمیان اور پارٹی لائنوں کے اندر سماجی رویوں کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

یہ سروے 11-13 دسمبر کو 1,000 رجسٹرڈ ووٹرز کے درمیان کیا گیا تھا۔ غلطی کا مارجن 3 فیصد پوائنٹس تھا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر