اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

ویب ڈیسک: اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کر دی، اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کے نوٹی فکیشن جاری کر دیے ۔

  اوگرا نوٹیفکیشن  کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی، سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر،سوئی سدرن کے لئےایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی گئی۔

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 12.55 ڈالر مقرر کی، درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کے لئےہوگا۔

Watch Live Public News