معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کشتی الٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کشتی الٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک:(محمدساجد) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں ایڈونچر کرتے ہوئے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں،  اُن کےہمراہ بیٹا فارک ذاکر نائیک اور تین آدمی اور شامل ہیں،ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں یوگنڈا کے سرکاری دورہ پر میں، جہاں وہ محتلف شہروں میں مذہبی اجتماعات و تقریبات سے خطاب کریں گے،سوشل میڈیا پران کچھ ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں جس میں ا نہیں بیٹے کے ہمراہ دریائے نیل میں  بنجی جمپ کا ایڈونچر کرتے دیکھا جاسکتا ہے، بیٹے سمیت 3 آدمیوں کے ہمراہ دریائے نیل میں رافٹنگ کررہے ہیں ۔

انسٹاگرام پر فارک ذاکر نائیک کےنام سے بنے پیج پر ویڈیو  شیئر کی گئی جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک بیٹے سمیت دیگرلوگوں کے ساتھ کشتی پر سوار دریائے نیل پر ایڈونچر کررہے ہیں، دریا کی تیز لہروں میں کشتی بڑے ہچکولے کھاتی بھی نظر آرہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک رافٹنگ کے دوران اچانک کشتی الٹ گئی، کشتی پر موجود سب پانی میں ڈوب گئے اور فوراً باہر نکل کر مسکرانے لگے، بعد ازاں دریا کہ تیز لہروں نے کشتی کو الٹا دیا،  دل دہلادینے والے معرکے میں سب محفوظ رہے۔

قبل ازیں معروف مذہبی اسکالر  نے  165 فٹ بلندی سے بنجی جمپ کا ایڈونچر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس دل دہلادینے والے معرکے کی تیاری کرتے، خطرناک چھلانگ لگانے اور نیل کے بہتے پانیوں کے اوپر ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یوگنڈا کے شہر جنجا کو مشرقی افریقا کا ایڈونچر کیپیٹل بھی کہا جاتا ہے جہاں بنجی جمپنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ، اور دیگر چیلنجنگ کھیل کھیلے جاتے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا میں لوکالو کے علاقے میں زیبرا اور امپالاس سمیت مختلف جانوروں کو دیکھا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

واضح رہے کہ ذاکر نائیک آج کل یوگنڈا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں مختلف شہروں میں مذہبی اجتماعات و تقریبات سے خطاب کریں گے۔

Watch Live Public News