(ویب ڈیسک )یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا ، یونان کشتی حادثے کے لاپتہ افراد مردہ قرار دے دیے گئے،جس کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں ابھی بھی 5 ہزار کے قریب پاکستانی شہری ایجنٹوں کے پاس موجود ہیں اوروہ یورپ جانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لیکر لیبیا پہنچے۔
دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثہ کے بعد کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پھالیہ سے مبینہ انسانی اسمگلر محمد حسن گرفتار کر لیا ہے۔