وائٹ ہاؤس:عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل دائر

وائٹ ہاؤس:عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل دائر
کیپشن: وائٹ ہاؤس:عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل دائر

ویب ڈیسک: ڈاکٹر عافیہ صدیقی  کی رہا ئی کیلئےدرخواست وائٹ ہاؤس میں جمع کرادی گئی۔

واشنگٹن کے ذرائع کے مطابق وکلاء نے صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے  کہ وہ 20 جنوری کو ان کی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے انہیں رہا کریں۔

سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد نے  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی وکالت کیلئے امریکا کا دورہ کیا ہے۔

وفد نے امریکی قانون سازوں ، کانگریس مین جم میک گورن،جو کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں  کانگریس کی خاتون الہان عمر،  ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ الزبتھ ہورسٹ سے  ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں،وفد نے عافیہ صدیقی  کیلئے رہائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

 پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان نے تصدیق کی ہے  کہ معافی کی درخواست وائٹ ہاؤس کو پہنچا دی گئی ہے۔

کمیونٹی کے ایک رکن نے کہا امید ہے کہ صدر بائیڈن 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار منتقل کرنے سے پہلے کوئی فیصلہ کریں گے۔

Watch Live Public News