(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست کو نمبر لگانے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر 10 دسمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر لگانے کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔