چیمپئینز ٹرافی کی تزئین و آرائش ایسی ہو رہی ہے جیسے اسٹیڈیم کی ہو رہی ہے، محمد حفیظ

چیمپئینز ٹرافی کی تزئین و آرائش ایسی ہو رہی ہے جیسے اسٹیڈیم کی ہو رہی ہے، محمد حفیظ

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ   کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کی تزئین و آرائش ایسی ہو رہی ہے جیسے اسٹیڈیم کی ہو رہی ہے۔

نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں منعقدہ خواجہ افتخار احمد میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ نانا کی یاد اور ان کی وراثت کو قائم رکھنے کے لیے ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں ۔ ٹینس میں پاکستان کا سافٹ امیچ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس موقع پر وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہا کہ اعصام الحق ہمارے ٹینس کے ہیرو ہیں ۔ ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا قابل ستائش ہے اور ٹینس کمپلیکس کو آباد کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔

 کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو بنانا کام نہیں آباد کرنا کام ہے ۔ اعصام الحق کو کریڈٹ جاتا  ہےکہ انہوں نے کورٹس کو آباد کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  کھیلوں کا تین چار دن کا میلہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ سارا سال سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پی سی بی کے انتظامی معاملات پر تکلیف ہوئی ہے کئی فیصلے بیک فائر ہوئے ہیں جنہیں وہ گنوا بھی سکتے ہیں۔

 چیمپئنز ٹرافی پر حفیظ نے کہا کہ جس طرح اسٹیڈیم کے اسٹینڈ تبدیل ہوئے اسی طرح پی سی بی کے اسٹینڈ بھی تبدیل ہوئے۔ دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف یہی رہے جو کہا جا رہا ہے تبدیل نہ ہو ۔

 غیر ملکی کوچز پر حفیظ نے کہا کہ دو چار ماہ میں غیر ملکی کوچز کو تبدیل کریں گے تو پیغام اچھا نہیں جائے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔