طلبہ  کیلئے خوشخبری ، موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان

طلبہ  کیلئے خوشخبری ، موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی لمبی   چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق طلبہ کو موسم سرما کی 24 چھٹیاں دی گئیں ہیں، چھٹیوں بارے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق    پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیوٹ سکولز 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں کریں گے اور تمام سکولز 12 جنوری تک بند رہیں گے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے بعد سکول دوبارہ 13 جنوری بروز پیر کو کھلیں گے۔

دوسری جانب  محکمہ تعلیم سندھ نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

 محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن  کے مطابق سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

 نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Watch Live Public News