(ویب ڈیسک ) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا۔
جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب نے سیریز میں دوسری اور اپنے کیریئر کی تیسری سنچری بنادی وہ 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر عبداللّٰہ شفیق ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ بابر اعظم 71 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان محمد رضوان نے 53 رنز بنا ئے، سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 بنا کر پویلین لوٹے۔ طیب طاہر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں جہاں عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو کی جگہ پر طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔