وفاقی حکومت ، پیپلزپارٹی میں اختلافات، پی پی کا بڑا فیصلہ 

وفاقی حکومت ، پیپلزپارٹی میں اختلافات، پی پی کا بڑا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی نے   وفاقی حکومت کو مسائل کے حل کیلئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی میں مطالبات اور وعدوں کی خلافی پر اختلافات سامنے آگئے،  پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو مسائل کے حل کیلئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ   وفاقی حکومت کو مزید وقت دینے کیلئے پیپلز پارٹی نے سالانہ سی ای سی اجلاس ملتوی کردیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ہونے والی ہے سی ای سی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ مزید چلنے کا فیصلہ متوقع تھا۔

پیپلزپارٹی  رہنماؤں کا شکوہ ہے کہ  ن لیگ رہنماؤں یقین دہانیاں کرواتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں ہوتا۔

ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی کچھ وقت بعد سی ای سی اجلاس بلائے گی جس میں وفاق کے کردار پر غور ہوگا۔

Watch Live Public News